ہیلو جماعت اسلامی ، دوبارہ مل لیں؟ منصورہ میں موبائل کی گھنٹیاں بج اٹھیں ، لانگ مارچ سے پہلے ایک اور رابطہ

اسلام آباد (پنجاب پوسٹ) اسلام آبادمیں پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ جاری ہے، جبکہ حکومت نے ایک بار پھر جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے اور آج ہی جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کی خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کے خلاف لانگ مارچ ہر صورت ہوگا، حافظ نعیم الرحمن

دوسری جانب لیاقت بلوچ نے حکومتی رابطے پر کہا کہ وہ امیر جماعت اسلامی اور سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی۔

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کے پہلے ہی پانچ دور ہو چکے ہیں، تاہم پٹرولیم لیوی کے خاتمے سمیت دیگر مطالبات پر تاحال حتمی پیش رفت نہیں ہوسکی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے