لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں فیڈر کے بجائے ٹرانسفارمر کی سطح پر لوڈ مینجمنٹ کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) زرائع کے کہنا ہے کہ لیسکو میں بجلی چوری اور کم ریکوری کے باعث پورا فیڈر بند کرنے کے بجائے مخصوص ٹرانسفارمر کی بجلی بند کی جائے گی،نئے نظام کے تحت بجلی چوری یا بلوں کی عدم ادائیگی والے ٹرانسفارمر کو ٹارگٹ کیا جائے گا، پورے علاقے یا فیڈر کو بند نہیں کیا جائے گا،

پاور ڈویژن نے لیسکو کے موجودہ فیڈر بیسڈ لوڈ شیڈنگ نظام کو ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سے تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے، لیسکو میں فیڈر لیول لوڈ مینجمنٹ ختم کرکے ایک سال کے اندر ٹرانسفارمر لیول نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،

وفاقی حکومت نے بجلی چوری اور کم ریکوری والے علاقوں میں ٹارگٹڈ لوڈ مینجمنٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا ۔نئے نظام میں صارفین کی ادائیگی کی صورتحال اور واجب الادا رقوم کی بنیاد پر مخصوص ٹرانسفارمرز پر لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جوئے کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

اچھے بل ریکوری والے ٹرانسفارمرز سے منسلک صارفین کو غیر ضروری لوڈ شیڈنگ سے بچایا جائے گا۔زیادہ بجلی چوری والے علاقوں میں بھی پورا فیڈر بند نہیں ہوگا،بجلی چوری والے مخصوص ٹرانسفارمرز کو ٹارگٹ کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن کےمطابق ٹرانسفارمر کی سطح پر لوڈ مینجمنٹ سے بجلی چوری اور لائن لاسز کی زیادہ درست نشاندہی ممکن ہوگی، وفاقی حکومت نے تمام ڈسکوز میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ کا فریم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،

وفاقی وزیرِ توانائی نے سیکرٹری پاور ڈویژن کو تمام ڈسکوز میں ٹرانسفارمر لیول لوڈ مینجمنٹ کا فریم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی ،ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ کا فریم ورک مئی 2027 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ائیرپورٹ ، دبئی جانے والے میاں بیوی کے سامان سے 20 لاکھ روپے مالیت کی چرس برآمد

زرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو نوٹیفکیشن کے اجرا کے 30 روز کے اندر ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ کے نفاذ کا تفصیلی پلان پاور ڈویژن کو پیش کرے گا، لیسکو سمیت تمام متعلقہ محکموں کو 30 روز میں عملدرآمد کا تفصیلی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لیسکو نے موجودہ فیڈر بیسڈ لوڈ شیڈنگ سسٹم کو مرحلہ وار ٹرانسفارمر بیسڈ نظام میں تبدیل کرنے کے لیے کام شروع کردیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے