لاہور ائیرپورٹ ، دبئی جانے والے میاں بیوی کے سامان سے 20 لاکھ روپے مالیت کی چرس برآمد

لاہور(پنجاب پوسٹ) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کاروائی کی اور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی جانے والے میاں بیوی کے سامان سے 20 لاکھ روپے مالیت کی چرس برآمد ہوئی، کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے 580 گرام چرس قبضے میں لے لی ،فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 330 سے دبئی جانے والے مسافروں کے سامان کی تلاشی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جوئے کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

کسٹمز مشین آپریٹر نے سامان میں موجود مشکوک اشیا کی نشاندہی کی اور تفصیلی تلاشی کے دوران لکڑی کے زیورات کے ڈبوں سے چرس برآمد ہوئٰ۔زیورات کے ڈبوں میں انتہائی مہارت سے خفیہ خانے بنائے گئے تھے۔دونوں ڈبوں کے خفیہ خانوں سے تقریباً 290، 290 گرام چرس برآمد ہوئی۔

کسٹمز نے منشیات قبضے میں لے کر میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔برآمد شدہ چرس کی مالیت تقریباً 20 لاکھ روپے بتائی گئی۔منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں ملوث مسافروں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے