جوئے کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) لوئر مال پولیس نے ابوبکر روڈ پر جوئے کے اڈے کی اطلاع پر کارروائی کی۔پولیس کے پہنچے پر گھر سے 5 سے 7 مسلح افراد ڈنڈے سوٹوں سمیت حملہ آور ہو گئے۔ملزمان نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کرتے ہوئے اہلکاروں پر حملہ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان شمس الدین، شیر ولی اور رانا اتفاق کو حراست میں لے لیا،مزاحمت کے دوران 4 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے، پولیس پارٹی پر حملے میں ملوث دیگر نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے

یہ بھی پڑھیں: سیف سٹی ’’میرا پیارا‘‘ ٹیم کی بڑی کامیابی، 9 سال بعد تہمینہ والدین سے مل گئی

کارِ سرکار میں مداخلت، مزاحمت، دھمکیاں اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔رواں سال سے اب تک جواریوں کے خلاف 501 مقدمات درج کیے جا چکے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 1ہزار 888 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔جوئے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،

پولیس پارٹی پر حملہ یا سرکاری امور میں مزاحمت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے