ساہیوال(پنجاب پوسٹ)چیچہ وطنی میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام حرمین شریفین کے دفاع، مقدس مقامات کی حرمت کے تحفظ اور حوثیوں کی جانب سے حملوں کی مذمت کے لیے دفتر لکڑ منڈی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں علماء کرام، سیاسی و سماجی کارکنان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے میں ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ چوہدری ارشد نواب جٹ، نسیم اسلم، محمد اویس سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر حرمین شریفین کے دفاع، مقدس مقامات کے احترام اور حملوں کی مذمت کے حوالے سے مختلف مطالبات درج تھے۔
یہ بھی پڑھیں:قصور مصطفی آباد حرمین شریفین سے اظہارِ یکجہتی، حوثی باغیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اس موقع پر چوہدری ارشد نواب جٹ نے کہا کہ حرمین شریفین پوری امت مسلمہ کے لیے ریڈ لائن ہیں، ان کی حرمت اور تقدس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات کے تحفظ اور حرمت کے لیے امت مسلمہ کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔









