گرین ٹاؤن کے علاقے میں دو سفاک ملزمان نے شادی شدہ خاتون کو پولیس میں بھرتی کروانے کا جھانسہ دیکر گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور (پنجاب پوسٹ) گرین ٹاؤن کے علاقے میں دو ملزمان نے شادی شدہ خاتون کو پولیس میں بھرتی کروانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا، جبکہ ملزمان نے خاتون سے 5 لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے، ایف آئی آر کا متن سامنے آگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق گرین ٹاؤن کی رہائشی خاتون کی نوکری کے سلسلہ میں اللہ دتہ سے ملاقات ہوئی۔ اللہ دتہ نے خاتون کو سرکاری نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ روپے لیے اور کچھ دن بعد محکمہ پولیس کا جعلی کارڈ بنا کر دے دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم اللہ دتہ نے خاتون (ش) کو حاکم ٹاؤن کوارٹر میں بلوایا، جہاں پہنچنے پر اللہ دتہ کا دوست عامر بھی موجود تھا۔ خاتون کا الزام ہے کہ دونوں ملزمان نے سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر اسے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔

تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے خاتون کی مدعیت میں گینگ ریپ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے