لاہور ائیر پورٹ، سیکورٹی عملے کی غفلت یا جعلساز کی چالاکی، جعلی ٹکٹ پر مسافر ڈیپارچر لاؤنج تک پہنچ گیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی ٹکٹ پر مسافر عبداللہ انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج تک پہنچ گیا۔

ائیرپورٹ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مسافر کے پاس سعودی عرب کی جعلی ٹکٹ تھی، جسے دکھا کر وہ انٹرنیشنل لاؤنج میں داخل ہوا۔ مسافر عبداللہ سعودی عرب جانے کی کوشش میں تھا کہ ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے شک پڑنے پر اسے پکڑ لیا۔

ذرائع کے مطابق مسافر کی ٹکٹ متعلقہ ائیر لائن سے چیک کی گئی تو جعلی نکلی، جس پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے مسافر کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ مسافر عبداللہ کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کرانے کی درخواست بھی جمع کرا دی گئی۔

جعلی ٹکٹ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس اور ائیر لائن نے سکیورٹی مزید سخت کر دی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے