معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان کرن خان اور اشتیاق بیگ کی شادی، دونوں نے نکاح کیلئے مکہ مکرمہ کا انتخاب کیوں کیا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستانی اداکارہ و میزبان کرن خان نے معروف کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ سے شادی کر لی، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہیں۔

کرن خان نے اپنی زندگی کے اس خاص موقع کے لیے مکہ مکرمہ کا انتخاب کیا، جہاں انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے ساتھ نکاح بھی کیا۔ میزبان کے مطابق یہ ان کا پہلا عمرہ تھا اور ایک ہی سفر کے دوران عمرہ اور نکاح کی سعادت ملنا ان کے لیے دو بڑی نعمتوں کے یکجا ہونے جیسا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں کرن خان اور اشتیاق بیگ کو نکاح کے موقع پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پوسٹ میں کرن خان نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ ان کا عمرہ اور نکاح قبول ہو اور دونوں ایک دوسرے کے لیے سکون اور بھلائی کا ذریعہ بنیں۔

واضح رہے کہ اشتیاق بیگ ماضی میں پاکستان کی لیجنڈری پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک تھے۔ نازیہ حسن اور اشتیاق بیگ نے 1995 میں شادی کی تھی، تاہم ان کی ازدواجی زندگی اور علیحدگی سے متعلق بعد میں متضاد دعوے سامنے آتے رہے۔

WhatsApp Image 2026 09 18 at 2.03.00 PM

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے