اوکاڑہ (پنجاب پوسٹ) تھانہ صدر پولیس نے خود ساختہ اغواء برائے تاوان کا ڈرامہ بے نقاب کردیا، دو نوجوانوں نے خود ہی واٹس ایپ کے ذریعے اپنے اغواء ہونے اور تاوان کا پیغام والدین کو بھیجا۔
پولیس کے مطابق پیغام میں تین کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا جبکہ تاوان کی رقم کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
پولیس نے سائنسی بنیادوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دونوں نوجوانوں کی تلاش شروع کی، اس دوران سیف سٹی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی گئی اور پولیس اہم سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئی۔
اوکاڑہ پولیس نے تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد خود ساختہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والے دونوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے علی اسفند اور احمد رضا کی تلاش ممکن ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کاروائی دو رکنی متحرک ڈکیت و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ انہیں پیسوں کی ضرورت تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے یہ فلمی ڈرامہ رچایا۔
پولیس نے لڑکوں کے اغواء کا مقدمہ بھی متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا تھا۔
ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے بہترین کارکردگی پر تھانہ صدر پولیس کو شاباش دی۔











