لاہور (پنجاب پوسٹ) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔دو رکنی گینگ شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتا ہے۔
ملزمان اسلحہ کے زور اور گلی محلوں میں کھڑی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتے ہیں۔دوران گرفتاری ملزمان نے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی۔ملزمان کے قبضہ سے 1 موٹر سائیکل نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوئیں۔
گرفتار ملزمان میں عبدالنثار اور مبشر کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ایس پی سٹی کی پولیس ٹیم کو شاباشی دی۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق انسدادِ جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔











