لاہور سے مانگا منڈی الیکٹرک بس چلانے کا مطالبہ ، ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور سے مانگا منڈی الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے شہری شیخ محمد لطیف شاہد نے لاہور ہائیکوٹ میں درخواست دائر کی جسے لاہور ہائیکوٹ نے سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

درخواست شہری شیخ محمد لطیف شاہد نے احمد عبداللہ ڈوگر کی وساطت سے دائر کی۔جسٹس احمد ندیم ارشد شہری شیخ محمد لطیف شاہد کی درخواست پر سماعت کرینگے۔درخواست میں حکومت پنجاب، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو فریق بنایا گیا

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کی سنچری ، موثر سائیکل پر 01لاکھ 97 ہزار کے چالان ، سنچری بائیک کیسے پکڑی گئی ؟

موقف یہ اختیار کیا گیا ہے کہ مانگا منڈی اور ملحقہ 27 دیہات کے عوام جدید سفری سہولیات سے محروم ہیں۔مانگا منڈی کے شہریوں کو الیکٹرک بس سروس کی فراہمی شہریوں کا بنیادی حق ہے ۔

مزید یہ کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے معاملہ بغیر ٹائم فریم کے پنجاب ماس ٹرازٹ اتھارٹی کو بھیجوا دیا گیا ہے۔عدالت نے لاہور تا مانگا منڈی روٹ کے لیے نئی فیزیبلٹی اسٹڈی کرانے کا حکم دیا ہے۔

استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مانگا منڈی روٹ پر الیکٹرک بسیں چلانے کا حکم دے

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ تبدیل، شہریوں کو لائسنس کیسے ملیں گے؟

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے