پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ تبدیل، شہریوں کو لائسنس کیسے ملیں گے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے نیا طریقہ کار آج 17 ستمبر 2026 سے نافذ کر دیا جائے گا جس کے تحت ٹیسٹ کے عمل کیلئے سخت شرائط عائد کردی گئیں۔


حکام کے مطابق ای سائن ٹیسٹ پاس کرنے کے 24 گھنٹے کے اندر روڈ ٹیسٹ دینا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ 24 گھنٹے میں روڈ ٹیسٹ نہ دینے پر ای سائن ٹیسٹ کا نتیجہ ختم ہو جائے گا اور مکمل پراسیس دوبارہ شروع کرنا پڑے گا۔


افسران کو نئے طریقہ کار پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے، ای سائن اور روڈ ٹیسٹ 24 گھنٹے میں پاس کرنے کے باوجود پی ایس آئی ڈی نہ بنانے پر منظوری نہیں دی جائے گی۔


حکام کے مطابق پی ایس آئی ڈی جنریٹ نہ کرنے پر 24 گھنٹے بعد دونوں ٹیسٹ کے نتائج ضائع ہو جائیں گے، جبکہ 7 دن میں پی ایس آئی ڈی فیس جمع نہ کرانے پر پورا پراسیس کینسل ہو جائے گا،پی ایس آئی ڈی ایکسپائر ہونے کی صورت میں ای سائن اور روڈ ٹیسٹ دوبارہ 24 گھنٹے کے اندر دینا ہوں گے۔


ٹریفک حکام کے مطابق روڈ ٹیسٹ والی سائٹ ریگولر لائسنس ایپلیکیشن جمع کرے گی ،ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام اضلاع کے ٹریفک سربراہان کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے