ننکانہ صاحب محکمہ سول ڈیفنس کا ڈرائیور رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار

ننکانہ صاحب(پنجاب پوسٹ)محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ سول ڈیفنس کے ڈرائیور وحید کو مبینہ طور پر 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس کے ڈرائیور وحید پر الزام ہے کہ وہ ڈی او سول ڈیفنس کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایل پی جی گیس فلنگ کرنے والی دکانوں کے خلاف کارروائیاں کرتا تھا۔ الزام ہے کہ ملزم دکانوں کو جرمانے کرنے کے ساتھ سامان قبضے میں لیتا اور بعد ازاں سامان واپس کرنے اور سیل کھولنے کے عوض مبینہ طور پر رشوت طلب کرتا تھا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم وحید کو ایک دکان کی سیل ختم کرنے اور قبضے میں لیا گیا سامان واپس کرنے کے عوض 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کیے گئے۔

اینٹی کرپشن نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔ دورانِ کارروائی گرفتار ڈرائیور نے مبینہ طور پر رشوت کی رقم میں دیگر ملازمین کے ملوث ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔دوسری جانب صحافیوں کی جانب سے موقف کے لیے میڈم فریحہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور وحید جھوٹ بول رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے