ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) سانگلہ ہل کے علاقے مرڑ چک نمبر 42 میں والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دل برداشتہ ہو کر 20 سالہ نوجوان عقیل نے زہریلی گولیاں کھا لیں، جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گیا۔
ذرائع کے مطابق زہریلی گولیاں کھانے کے بعد نوجوان کی حالت تشویشناک ہوئی اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔ نوجوان کی شناخت 20 سالہ عقیل کے نام سے ہوئی ہے۔ عقیل کی اچانک موت کے باعث علاقے میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہئیر پولیس کی بڑی کاروائی، بیٹی کو ہراساں، تشدد کرنے والا ظالم سوتیلا باپ گرفتار
شہریوں کے مطابق تحصیل بھر میں زہریلی گولیاں کھانے کے متعدد واقعات پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ زہریلی گولیوں کی سرعام فروخت پر انتظامیہ کی گرفت مؤثر نہ ہو سکی۔ شہریوں نے خطرناک زہریلی گولیوں کی سرعام فروخت کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔













