ننکانہ صاحب(پنجاب پوسٹ)سانگلہ ہل کے علاقے صفدرآباد روڈ پر میلی برجی گاؤں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نہر کنارے کھیلتے ہوئے 4 سالہ بچہ اچانک نہر میں گر کر ڈوب گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بچے کی تلاش کے لیے واٹر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران بچے کی لاش نہر سے نکال لی۔
یہ بھی پڑھیں:سانگلہ ہل: والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دل برداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت 4 سالہ منیب علی کے نام سے ہوئی۔ ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد ریسکیو عملے نے لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔













