ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ،پنجاب کے 15 شہروں میں 31 امتحانی مرکز ،49 ہزار طلبا و طالبات ، نگرانی کیسے کی جائے گی ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب حکومت نے 20 ستمبر کو منعقد ہونے والے میڈیکل و ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔15 شہروں میں 31 امتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے، 49 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ایم ڈی سیف سیٹیز اتھارٹی اور متعلقہ حکام کی شرکت کی اور تمام ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرِ صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیف سٹی اتھارٹی کے ذریعے تمام امتحانی مراکـز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی،مزید معلومات کے مطابق 20 ستمبر کو تمام امتحانی مراکز کے گرد و نواح میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔امتحانی مراکـز پر واک تھرو گیٹس اور اسکینرز کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنمنٹ سکولوں کے نتائج پر سوالات، محکمہ تعلیم نے ننکانہ صاحب میں اچھے نمبر لینے والی لڑکی کو ایک دن کیلئے سی ای او ایجوکیشن بنا دیا گیا

جعلی امیدواروں کی روک تھام کے لیے موقع پر نادرا کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔ امتحانی مراکـز میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی، میڈیکل کیمپس کے قیام اور والدین کے بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہوں کی دستیابی سے متعلق ڈویژنل کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کے شاندار تعلیم کے دعوے ، کوٹ مومن کا سکول بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا

یورنیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ بہاولنگر میں ٹیسٹ کا انعقاد ہوگا،میانوالی، لیہ، سرگودھا، بہاولپور، ڈی جی خان، رحیم یار خان، ساہیوال، سیالکوٹ، گجرات میں امتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے