سرگودھا (پنجاب پوسٹ) کوٹ مومن میں PEF کے تحت آؤٹ سورس گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز سکول نسیم آباد میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث طالبات اور اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا
سکول میں 50 سے زائد طالبات زیرِ تعلیم ہیں، تاہم صاف اور ٹھنڈا پانی تک دستیاب نہیں سکول کا واش روم بھی عرصہ دراز سے خستہ حال اور گر چکا ہے جس کی تاحال مرمت نہیں کروائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں؛ دیپالپور ،سی سی ڈی مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک ، 2 فرار
بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولیات بھی ناکافی ہیں دوسری جانب کم تنخواہوں کے باعث اساتذہ کے سکول چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے والدین اور اہل علاقہ نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول میں فوری طور پر صاف پانی، واش روم، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ اساتذہ کے مسائل بھی حل کیے جائیں تاکہ طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔










