گورنمنٹ سکولوں کے نتائج پر سوالات، محکمہ تعلیم نے ننکانہ صاحب میں اچھے نمبر لینے والی لڑکی کو ایک دن کیلئے سی ای او ایجوکیشن بنا دیا گیا

ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) ننکانہ صاحب میں میٹرک امتحانات کلاس نہم میں لاہور بورڈ میں پوزیشن حاصل کرنے والی سرکاری سکول کی طالبہ کو ایک دن کے لئے اعزازی سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بنا دیا گیا، ہونہار طالبہ نے بطور سی ای او ایجوکیشن مختلف سرکاری امور نمٹائے

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول شاہ کوٹ کی ہونہار طالبہ لائبہ نعیم نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کلاس نہم امتحانات میں 552 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی، ضلعی محکمہ تعلیم کی طرف سے اس ہونہار طالبہ کو ایک دن کے لئے اعزازی سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بنایا گیا،

لائبہ نعیم نے ایک دن کے لئے بطور سی ای او ایجوکیشن مختلف امور نمٹائے اور ایجوکیشن آفیسرز سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن میڈم طلعت محمود اور سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شفقت محمود، ایجوکیشن آفیسرز اور اساتذہ نے شرکت کی،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات نے شاندار نتائج دے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہیں، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو ایک دن کے لئے اعزازی سی ای او ایجوکیشن بنانا قابل ستائش ہے جس سے نہ صرف اس ہونہار طالبہ کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ دوسرے طلباء وطالبات میں بھی اور زیادہ محنت کر کے اسی طرح کی کامیابیاں حاصل کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے