ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی کاروائیاں، فراڈ اور کرپشن میں ملوث سرکاری ملازم سمیت 2 ملزمان گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے فراڈ اور کرپشن میں ملوث سرکاری ملازم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق گرفتار ملزمان میں تصرف حسین اور غلام حسن شامل ہیں، جنہیں لاہور اور شیخوپورہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم تصرف حسین کو 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم شہری کا بجلی کا میٹر تبدیل کرنے کے عوض رشوت وصول کر رہا تھا۔ گرفتار ملزم رائل پارک لیسکو سب ڈویژن میں بطور لائن مین ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق دوسرے ملزم غلام حسن کو لاہور ہائیکورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف بغیر ڈرگ سیل لائسنس ادویات کی فروخت و ذخیرہ اندوزی اور بغیر وارنٹی ادویات رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج تھا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق دونوں ملزمان سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے