لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے رواں سال بھرپورکریک ڈاؤن کرتے ہوئے 826 اشتہاری اور 202 عدالتی مفروروں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ٹریول آئی سافٹ ویئرکی مدد سے 63لاکھ83ہزار سے زائد مسافروں کی چیکنگ کی گئی ہے۔ جبکہ اسی دوران ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے 10لاکھ 24ہزارسے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا ہے۔سمارٹ آئی سافٹ ویئر سے 20ہزارسے زائد غیرملکیوں کاریکارڈ بھی چیک کیا گیاہے۔
ترجمان کے مطابق لاہور پولیس کی ٹیکنالوجی بیسڈ کارروائیوں کے دوران826 اشتہاری اور202عدالتی مفروروں کو حراست میں لیا گیا۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن مزید تیز کرنے کا حکم،ہوٹلوں میں قیام پذیر مسافروں کے کوائف کا پولیس سافٹ ویئرز میں بروقت اور مکمل اندراج یقینی بنایا جائے۔مطلوب مجرمان کی نشاندہی کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کیا جائے۔
سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے شہر کو کرائم فری بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 7 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے گرفتار














