کیمروں کا ڈر نہ ہی چوکیدار کا خوف ،لاہور شہر سے آج بھی پانی کی موٹریں کیسے چوری ہو رہی ہیں؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے گھروں کے باہر سے پانی کی موٹریں چوری کرنے اور گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنے والے ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر گریفن گراؤنڈ سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان رات کی تاریکی میں گھروں کے باہر نصب پانی کی موٹریں چوری کرکے فرار ہوجاتے تھے، جبکہ گن پوائنٹ پر شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں بھی کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور دو پانی کی موٹریں برآمد کرلی گئیں، جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔

پولیس نے ملزمان صائم مسیح اور اشفاق کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ ڈکیت اور چور گینگز کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے