خانیوال ،ڈیرہ یا نجی ٹارچر سیل ،ڈی پی او کا نوٹس ، 2 گرفتار ،دیگر کی تلاش جاری

خانیوال (پنجاب پوسٹ) تھانہ سٹی خانیوال کی حدود میں نوجوان کو اغواء کرکے ڈیرے پر تشدد کا افسوسناک واقعہ ہوا۔ڈی پی او محمد عابد کا واقعہ کا سخت نوٹس، ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ پولیس نے دو ملزم کرلیے باقی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تھانہ سٹی خانیوال پولیس کا شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ایس ایچ او سٹی خانیوال انسپکٹر راجہ عثمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو نامزد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔ رافع گجر 2۔ فضل گجر شامل ہیں۔ جبکہ درخواست کے مطابق نوجوان کو زبردستی اغواء کرکے 88دس آر کے ڈیرے پر لے جایا گیا اور نوجوان کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعے میں ملوث افراد تشدد کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے۔درخواست میں الزام نے عائد کیا ہےملزمان نے نوجوان سے موبائل فون، نقدی اور سونے کی چین بھی چھین لی۔ملزمان اور تشدد سے متاثرہ کے درمیان موٹرسائیکل پارک کرنے کے معاملے پر دو روز قبل ملزمان سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

اور ابتدائی معلومات کے مطابق سابقہ تلخ کلامی ہی واقعہ کی وجہ بنی ہےتھانہ سٹی خانیوال پولیس کی جانب سے بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی جاری ہے ڈی پی او خانیوال کاکہنا تھا کسی بھی بااثر شخص کوقانون ہاتھ میں لینے پر ہرگز اجازت نہیں ہے قانون شکن م عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اور متاثرہ شہری کو انصاف کی فراہمی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے