لاہور (پنجاب پوسٹ) داتا دربار پولیس کی کاروائی سے دو رکنی نقب زن گینگ گرفتار ہو گئے۔ملزمان گھروں کے دروازے اور دیوار پھلانگ کر موبائل ،لوہے کی اشیا سمیت مختلف گھریلو سامان چراتے تھے۔
ملزمان رات گئے بند دوکان اور گھر والوں کی غیر موجودگی میں نقب زنی کی واردات کرتے تھے۔ملزمان کے قبضہ سے آلات نقب زنی 4 موبائل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم، 13 ملزمان گرفتار
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق گرفتار ملزمان میں ظاہر عرف تارا اور ولید شامل تھے اور ان کے خلاف مقدمات درج ہو گیا۔متحرک نقب زنوں کی گرفتاری پر ایس ایچ او داتا دربار رضوان بوبک اور ٹیم کو شاباشی دی۔انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔









