لاہور (پنجاب پوسٹ) پی پی ایس سی نے چار محکموں کے مختلف عہدوں کے تحریری اور تین محکموں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔پنجاب سروس ٹربیونل میں سٹینوگرافر کی اسامیوں کے لیے 9 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں۔حتمی طور پر سفارش کیے گئے امیدواروں میں محمد سعد، عدیل وارث، آمنہ، محمد سفیان، محمد سہیل طارق شامل ہیں۔
انوائرنمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بائیو ڈائیورسٹی کے لیے ایک امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار۔پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ایڈمن آفیسر کے لیے 4 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دیے گئے۔حتمی طور پر کامیاب امیدواروں میں محمد اویس شریف، حافظ محمد کاشف، کومل فاطمہ، عائشہ محمود شامل ہیں۔
ریونیو ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی کمشنر آفس شیخوپورہ میں جونیئر کلرک کی 19 اسامیوں پر 75 امیدوار انٹرویو کے لیے کامیاب قرار دیے گئے۔کامیاب امیدواروں میں آمنہ بی بی، حرا اسد، صدف نور، ثناء امجد، کنزہ ظفر شامل ہیں۔ٹیپا لاہور میں سب انجینئر مکینیکل کی ایک آسامی پر 5 امیدوار انٹرویو کے لیے کامیاب قرار دیے گئے۔کامیاب امیدواروں میں عامر شہزاد، محمد بلال، زبیر احمد، محمد فیصل، شکیل احمد شامل ہیں۔
محکمہ خزانہ پنجاب، پنجاب ٹریژریز اینڈ اکاؤنٹس سروس میں ڈپٹی اکاؤنٹنٹ کی 60 اسامیوں پر 301 امیدوار انٹرویو کے لیے کامیاب قرار دیے گئے۔کامیاب امیدواروں میں رابعہ کنول، بشریٰ مراد، رابعہ عباس، نمرہ صدیق، سمن شبیر گوندل شامل ہیں۔پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں آڈٹ آفیسر کی ایک آسامی پر 5 امیدوار انٹرویو کے لیے کامیاب قرار۔کامیاب امیدواروں میں محمد غفران، شعیب حیدر، محمد احمد اعوان، محمد ذیشان وحید ملک، عمر شہزاد شامل ہیں۔
تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں گے۔امیدواروں کو SMS اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔
کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔









