حکومت پنجاب نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کو پنجاب میں داخل ہونے پر سیکیورٹی فراہم کرکے ایک ذمہ دار حکومت ہونے کا ثبوت دیا ہے، صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق

لاہور (پنجاب پوسٹ) خواجہ سلمان رفیق کے مطابق حکومت پنجاب نے بارہا وزیر اعلیٰ کے پی کے کے عملہ اور کے پی کے کی حکومت سے روٹ کا پوچھا لیکن کوئی تعاون نہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کی نازیبا اور غیر پارلیمانی گفتگو کے باوجود پنجاب پولیس نے مکمل سیکیورٹی فراہم کی۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کی وجہ سے شہری سارا دن تنگ ہوئے، مریض ایمبولینسز میں پھنسے رہے جس پر وزیر اعلیٰ کے پی کے کو عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفرید اپنے گارڈز کے ہمراہ پولیس کی گاڑی پر سیر و تفریح کرنے کے بعد فٹ پاتھ پر بیٹھ گئے جن پر عوام نے کان نہ دھرے۔حکومت پنجاب قانون کی بالا دستی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے