کچے کے علاقے میں امن و امان ،نئے تھانے، پولیس چوکیاں بنانے کا فیصلہ ،پولیس اہلکاروں کو بارڈر الاؤنس بھی دیا جائے گا

WhatsApp Image 2026 09 15 at 1.52.39 PM 2

لاہور(پنجاب پوسٹ )ایکسکلوسِو

کچہ علاقوں میں پولیس نفری 414 سے بڑھا کر 865 اہلکار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 3 نئے تھانے اور 20 نئی پولیس پوسٹس بنانے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ نئے پولیس اسٹیشنز اور 19 پولیس پکٹس قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ چکڑ بہوٹ میں نیا پولیس اسٹیشن قائم کرنے سمیت مزید پکٹس بھی منظور کی گئی ہیں۔

WhatsApp Image 2026 09 15 at 2.06.31 PM 2

مراسلے کے مطابق راجن پور میں 414 پولیس اہلکاروں کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس منظور کرلیا گیا ہے، جبکہ رحیم یار خان کے 943 پولیس اہلکار پہلے ہی ہارڈ ایریا الاؤنس حاصل کر رہے ہیں۔ راجن پور کے مزید 451 اہلکار تاحال الاؤنس سے محروم ہیں، جنہیں بھی ہارڈ ایریا الاؤنس دینے کی سفارش کی گئی۔

WhatsApp Image 2026 09 15 at 2.06.31 PM 1

حکومت نے کچہ علاقوں میں مستقل امن کے لیے سیکیورٹی اقدامات کے ساتھ خصوصی ترقیاتی پروگرام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ دونوں اضلاع میں 1500 نئی کانسٹیبلز بھرتی کرنے کا منصوبہ بھی زیرِ غور ہے، جبکہ پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کو کچہ علاقوں تک توسیع دینے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

WhatsApp Image 2026 09 15 at 2.06.31 PM 3

مراسلے کے مطابق راجن پور میں ہارڈ ایریا الاؤنس کی مد میں سالانہ اخراجات 110.64 ملین روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے اضافی مالی اخراجات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور حکومت کو خدشہ ہے کہ اس فیصلے کے بعد دیگر اضلاع کے اہلکار بھی ایسے الاؤنسز کے مطالبات کرسکتے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کچہ علاقوں میں اضافی پولیس نفری کو سیکیورٹی کی ناگزیر ضرورت قرار دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کچہ بیلٹ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مزید سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کی تیاری جاری۔

WhatsApp Image 2026 09 15 at 2.06.31 PM 1 1

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے