لاہور ( پنجاب پوسٹ) کیولری چوک سے ٹی کراسنگ کی جانب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار غیر ملکی شہری جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق غیر ملکی شہری موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ نامعلوم کار نے اسے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ ٹکر کے باعث موٹر سائیکل سوار سڑک کی دوسری جانب جا گرا، جہاں وہ ایک دوسری گاڑی سے بھی ٹکرا گیا۔حادثے کے نتیجے میں غیر ملکی شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم گاڑی کو ٹریس کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک حادثات میں 51 فیصد کمی کیسے ممکن بنائی؟ث
ڈی ایس پی محمد اشفاق کو سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گاڑی کا سراغ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔









