لاہور:شہر میں پانچ خواتین سے جنسی زیادتی ایک کے سر کے بال کاٹ دئیے جبکہ تین بچوں سے زیادتی کی کوشش


لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہورپولیس کی ایف آئی آر کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں سفاک ملزم نے شادی شدہ خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر سر کے بال کاٹ دئیے۔جنید نامی شخص کی بیوی گھر سے باہر گئی تو حسنین نامی نوجوان زبردستی گھر لے گیا جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر سرکے بال کاٹ دئیے

لاہور ڈیفنس اے کے علاقے میں سفاک ملزم دانس نے 21سالہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،بادامی باغ کے علاقے میں سفاک ملزم شعیب نے 18سالہ لڑکی کو گھر میں اکیلا پا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

کوٹ لکھپت کے علاقے میں ٹک ٹاک پر دوستی کرکے سفاک ملزم شہریار کے دوست سہیل نے جواں سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، لاہور نشتر کالونی کے علاقے میں سفاک ملزم عمر حیات جواں سالہ لڑکی (س)کو شادی کا جھانسہ دیکر چھ ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

لاہور شاہدرہ کے علاقے میں کنسٹیبل اقبال بٹ کے دو نوسوں سات سالہ ریحان اور احمد حسن کو عبدالباسط گھر میں لے جا کر بدفعلی کی کوشش کی ،لاہور وحدت کالونی کے علاقے میں مزمل عثمان نامی شخص کی پندرہ سالہ گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کی کوشش

لاہور پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے