لاہور(پنجاب پوسٹ) شہر میں ایک خاتون سے جنسی زیادتی ، دوخواتین سے زیادتی کی کوشش جبکہ دو لڑکیوں اور ایک لڑکے سے بد فعلی کی کوشش کی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق لشالیمار کے علاقے میں سفاک ملزم شیراز اکبرنے (ن)نامی خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر اس کے شوہر سے طلاق دلواکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ڈیفنس سی کے علاقے میں مدثر نامی ڈرائیور کے 25سالہ گھریلو ملاز مہ (ع) سے جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی۔
نشتر کالونی کے علاقے میں رکشہ ڈرائیور اسلم کی شادی شدہ خاتون سے جنسی درندگی کی کوشش کی گئی۔مزنگ کے علاقے میں سفاک ملزم اللہ رکھا کی سموسے فرخت کرنے والے لڑکے ظہیر سے بد فعلی کی کوشش کی گئی۔
ٹاﺅن شپ کے علاقے میں نجی اکیڈی کے ایڈمن آفیسر مبشر کی 16سالہ طالبہ (م)سے جنسی زیادتی کی کوشش ہوئیشفیق آباد کے علاقے میں سفاک ملزم عامر سہیل کی 16سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی۔پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔









