ساہیوال کا ایجنٹ، پاکپتن کا شہری، ملتان ائیرپورٹ سے عمرے کا ٹکٹ، صرف ایک مشکوک حرکت سے ڈنکی نیٹ ورک پکڑا گیا

ملتان (پنجاب پوسٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف آئی اے کے مطابق پاکپتن سے تعلق رکھنے والا مسافر آصف اقبال عمرہ ویزے پر فلائٹ نمبر PF722 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا، تاہم امیگریشن کلیئرنس کے دوران اس کی مشکوک حرکات پر اسے روک کر پوچھ گچھ کی گئی۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مسافر نے پہلے سعودی عرب جانا تھا، پھر وہاں سے البانیا پہنچ کر غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے یورپ جانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔


تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ مسافر ساہیوال کے رہائشی ایک ایجنٹ سے رابطے میں تھا، جس نے اسے غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے اپنے بینک اکاؤنٹ میں وصول کیے۔
ایف آئی اے نے مسافر کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ مذکورہ ایجنٹ اور اس کے منظم نیٹ ورک کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے