عمرے کی آڑ میں مبینہ گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والا منظم گینگ بے نقاب

ملتان (پنجاب پوسٹ) عمرے کی آڑ میں مبینہ گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والے منظم گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے خاتون سمیت 2 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ملتان ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے عمرے کے ویزے پر مبینہ طور پر گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والے ایک منظم گینگ کے 2 مسافروں کو پرواز سے آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں محمد وقاص اور نجمہ بی بی شامل ہیں، جن کا تعلق ضلع لودھراں سے ہے، دونوں مسافر پرواز PF-702 کے ذریعے ملتان سے سعودی عرب روانہ ہو رہے تھے۔دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ دونوں مسافر اس سے قبل بھی متعدد بار سعودی عرب جا چکے ہیں، تاہم ان کے سابقہ سفری ریکارڈ اور ذرائع آمدن میں کوئی مطابقت نہیں پائی گئی۔

مسافر بیرون ملک روانگی اور امیگریشن کلیئرنس کے لیے 3 ایجنٹوں سے رابطے میں تھے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں مسافروں کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے اور گداگری کے مقصد سے بیرونی ممالک جانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے