پنجاب میں گاڑی مالکان کے لیے سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار،فیس کتنی ہوگی ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب میں پرائیویٹ گاڑی مالکان کے لیے سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے، نئے قانون کے تحت گاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہر سال کرانا ہوگا۔فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونےکی صورت میں گاڑی مالکان کو پہلےچالان کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ خلاف ورزی برقرار رہنے پر گاڑی بند بھی کی جاسکتی ہے۔

لاکھوں گاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیےصوبےمیں صرف 13 سینٹرز موجود ہیں،جس کے باعث شہریوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔حکومت کی جانب سے فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے سالانہ 500 سے 2 ہزار روپے تک فیس مقرر کی گئی ہے، یعنی اب گاڑی مالکان کے بجٹ پر ایک اور اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے