گھریلو جھگڑا: خاتون لاہور میں دربار پر پہنچی, شاطر رکشہ ڈرائیور بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بنا دیا

لاہور(پنجاب پوسٹ) گھریلو جھگڑے پر مریدکے سے لاہور آنے والی خاتون کیساتھ شالیمار کے علاقے میں مبینہ اجتماعی زیادتی۔ پولیس

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون مریدکے سے بی بی پاک دامن دربار پہنچی جہاں اسے ایک رکشہ ڈرائیور ملا،رکشہ ڈرائیور خاتون کو پناہ دلانے کے بہانے اپنے دوست حنیف کے گھر شالیمار کے علاقے میں علاقے میں چھوڑ گیا۔

رکشہ ڈرائیور کے جاتے ہی ملزم حنیف نے خاتون کو زنجیروں سے باندھ کر یرغمال بنا لیا۔ملزم حنیف نے اپنے دوست کریم کو بلا کر خاتون سے مبینہ طور اجتماعی زیادتی کی۔ ملزم حنیف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

فرار ملزم کریم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ پولیس

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے