کراچی کو بھول جائیں ، لاہور میں بھی بھتہ خور سرگرم، تاجر کو 1 کروڑ روپے کی پرچی


لاہور(پنجاب پوسٹ) کراچی کے بعد لاہور شہر میں بھتہ خوروں نے پنجے گاڑ لیے،ایف آئی آر کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں بھتہ خورو ں نے تاجر سے 1کروڑ روپے بھتہ مانگ لیا۔
کاہنہ کے رہائشی محمد اشفاق نامی تاجر کو اس کے موبائل فون نمبر پر کال آئی کہ تمھارا کاروبار بہت اچھا چل رہا ہے

اس کے بعد بھتہ خوروں نے اس سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا،کچھ دیر بعد پھر اسی نمبر سے کال آئی کے 1کروڑ روپے بھتہ دو ،بھتہ نہ دینے کے صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی۔

تھانہ کاہنہ پولیس نے تاجر اشفاق کی مدعیت میں نامعلوم بھتہ خوروں کے خلاف بھتہ خوری ٹیلیگراف ایکٹ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے تحت مقدمہ درج کرلیا،

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے