رواں سال 1787 کمپلینٹ سنٹر پر موصولہ 93 ہزار سے زائد شکایات کو حل کر لیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس

لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب پولیس کے آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 1787 پر شہریوں کی شکایات کے ازالے کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال 1787 کمپلینٹ سنٹر پر موصول ہونے والی 93 ہزار سے زائد شکایات کو حل کر لیا گیا ہے۔ شہریوں کی شکایات ایس او پیز کے مطابق مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کی جا رہی ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ 1787 کمپلینٹ سنٹر کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا نظام فعال کیا گیا ہے۔ ڈی پی اوز بھی شکایات کے فوری ازالے کے لیے معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق مقدمات کے اندراج سے متعلق 44 ہزار 470، سست تفتیش کی 20 ہزار 925 اور پولیس سروسز سے متعلق 6 ہزار 994 شکایات حل کی گئیں۔

محکمانہ معاملات اور دیگر نوعیت کی 20 ہزار 927 شکایات بھی حل کی گئیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری سے متعلق 4 ہزار 690، ریکوری کی 7 ہزار 14 اور ناقص تفتیش کی 4 ہزار 535 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق جھوٹے مقدمات کی منسوخی سے متعلق 2 ہزار 131 اور تبدیلی تفتیش سے متعلق ایک ہزار 571 شکایات بھی حل کی گئیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہریوں سے اپیل کی کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کسی بھی شکایت کی صورت میں بلا جھجھک 1787 کمپلینٹ سنٹر سے رابطہ کریں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے