لاہور:عافیہ نعیم پوزیشن کیس میں ناقص چیکنگ پر چار سپر چیکرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور(پنجاب پوسٹ)عافیہ نعیم پوزیشن کیس میں ناقص چیکنگ پر چار سپر چیکرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بورڈ زرائع کے مطابق ٹاپ پوزیشن امیدواروں کے پرچوں کی تین سے چار مرتبہ چیکنگ کے باوجود غلطی سامنے آگئی۔

چار بار چیکنگ کے باوجود عافیہ نعیم کے پرچے میں ایک سوال کے سب سیکشن کے نمبر شامل نہ کیے گئے۔پیپر کی ناقص چیکنگ پر چار سپر چیکرز کو امتحانی ڈیوٹی سے مستقل ہٹانے کا فیصلہ۔چار سپر چیکرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ناقص چیکنگ کے ذمہ دار چار سپر چیکرز کے نام ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ۔عافیہ نعیم کے اسلامیات کے پرچے کی ری چیکنگ میں مزید دو نمبر بڑھ گئے ہیں۔ری چیکنگ کے بعد عافیہ نعیم نے لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔پیپر کی ناقص چیکنگ پر چار سپر چیکرز کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

امتحانی پرچوں کی بار بار چیکنگ کے باوجود نمبر لگانے میں غفلت سامنے آئی۔ناقص چیکنگ کے باعث طالبہ کی پوزیشن متاثر ہونے کا معاملہ، ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے