عافیہ نعیم پوزیشن کیس میں ناقص چیکنگ پر چار سپر چیکرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) عافیہ نعیم پوزیشن کیس میں ناقص چیکنگ پر چار سپر چیکرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بورڈ ذرائع کے مطابق ٹاپ پوزیشن امیدواروں کے پرچوں کی تین سے چار مرتبہ چیکنگ کے باوجود غلطی سامنے آگئی۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ چار بار چیکنگ کے باوجود عافیہ نعیم کے پرچے میں ایک سوال کے سب سیکشن کے نمبر شامل نہ کیے گئے۔ امتحانی پرچوں کی بار بار چیکنگ کے باوجود نمبر لگانے میں غفلت سامنے آنے پر ذمہ داروں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپر کی ناقص چیکنگ پر چار سپر چیکرز کو امتحانی ڈیوٹی سے مستقل ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ چاروں سپر چیکرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی۔

بورڈ ذرائع کے مطابق ناقص چیکنگ کے ذمہ دار چار سپر چیکرز کے نام ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عافیہ نعیم کے اسلامیات کے پرچے کی ری چیکنگ میں مزید دو نمبر بڑھ گئے، جس کے بعد عافیہ نعیم نے لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

بورڈ ذرائع کے مطابق پیپر کی ناقص چیکنگ کے باعث طالبہ کی پوزیشن متاثر ہونے کے معاملے پر ذمہ دار چار سپر چیکرز کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے