⁩وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ساہیوال میں 14 مزید الیکٹروبسیں مہیا کرنے کا اعلان

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں ولایت شاہ، قاسم ندیم، ارشد ملک، ندیم اسلم لودھی، رانا ریاض احمد اور محمد حنیف شامل تھے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ساہیوال میں جلد 14 مزید الیکٹروبسیں مہیا کرنے کا اعلان کیا اور ارکان اسمبلی کو ساہیوال میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے ساہیوال شہر کی بیوٹیفکیشن کو شاندار اور تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر خراج تحسین پیش کیا۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے ساہیوال ڈویژن کے لیے 10 جدید ترین ’نواز شریف سکولز آف ایمننس‘ کے اقدام پر اظہار تشکر کیا، جبکہ ساہیوال اور دیگر شہروں میں سیوریج اور ڈرینج کے پراجیکٹس پر بھی وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

ارکان صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔ ساہیوال میں عارف والا بائی پاس، یوسف والا، نور شاہ، کے ایف سی بائی پاس، جنرل بس سٹینڈ تا کمیر، اڈہ سبیل اور بالا موڑ الیکٹروبس ہزاروں لوگوں کو سہولت مہیا کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو بڑے شہروں سے نکال کر گاؤں کی سطح پر لے آئے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف سکولز آف ایمننس میں غریب اور امیر کے بچوں کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔ نواز شریف سکول آف ایمننس کا معیار کسی بھی اچھے اور بڑے پرائیویٹ سکول سے کم نہیں ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے