رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے نااہل، وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور(پنجاب پوسٹ) وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور چڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے نااہل ہوگئے۔ذرائع کے مطابق محمد رضوان اور امام الحق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون نہیں کھیل سکیں گے، قواعد کے مطابق محمد رضوان اور امام الحق نے اپنی ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو فٹنس ٹیسٹ نہیں دیے، فرسٹ کلاس کھیلنے کے لیے پی سی بی نے ٹیموں کو فٹنس ٹیسٹ لینا اور رپورٹ جمع کرانا لازمی قرار دیا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز کی اپنے ڈپارٹمنٹس کے پاس فٹنس کی کوئی رپورٹ نہیں ہے، فٹنس ٹیسٹ نہ دینے اور اس کی رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کے اہل نہیں ہیں۔

محمد رضوان سوئی ناردرن گیس کے نائب کپتان ہیں جبکہ کپتان شان مسعود کی پہلے راؤنڈ میں عدم دستیابی پر محمد رضوان نے ٹیم کی قیادت کرنا تھی۔

سوئی ناردرن گیس کا پہلا میچ کل سے اسٹیٹ بینک کے خلاف شیڈولڈ ہے۔امام الحق او جی ڈی سی کے کپتان ہیں اور ان کی ٹیم کا کل سے پی ٹی وی کے خلاف میچ شیڈول ہے۔

خیال رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ سے وطن واپس بلا لیا گیا تھا ور دونوں کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے