حافظ آباد(پنجاب پوسٹ) میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بہترین صفائی کا مظاہرہ کرنے والے سُتھرا پنجاب ورکرز کی حوصلہ افزائی، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بہترین کارکردگی دکھانے والے ورکرز میں چیک تقسیم کیے گئے۔
حافظ آباد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر سُتھرا پنجاب تحصیل حافظ آباد کے ورکرز کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کی نگرانی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ورکرز میں چیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈی ایم منصور ناغرا نے ورکرز کی عید کے دوران انتھک محنت اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے خدمات کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹری ورکرز نے عید کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات میں اہم کردار ادا کیا، محنت اور فرض شناسی سے کام کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔سُتھرا پنجاب ورکرز نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید محنت اور لگن سے فرائض انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔










