لاہور (پنجاب پوسٹ) تھانہ جنوبی کینٹ میں 6 سالہ بچی کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والے کو عدالت نے بڑی سزا سنا دی۔عدالت نے ملزم اصغر کو 14 سال قید کی سز سنا دی جبکہ عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے جرمانے کا حکم بھی دیا۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر یاب چڈھر نے کیس کی سماعت کی۔اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رضوان محمود خان نے ملزم کے خلاف شہادتیں پیش کیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جنوبی چھاونی میں 2026 میں ریب کا مقدمہ درج ہوا۔جس میں ملزم اصغر 6 سالہ بچی کو گھر لے گیا اور نازیبا حرکات کرنا شروع کر دی۔










