گجر پورہ (پنجاب پوسٹ) گجر پورہ کے علاقہ میں 80سالہ باپ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا سفاک بیٹا بیوی سمیت گرفتار ہو گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بزرگ شہری کے قتل کا نوٹس لیا تھا جس میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گجر پورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔
انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق مقتول محمد عظیم کو اس کے سگے بیٹے نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے بےدردی سےقتل کردیا تھا۔ملزمان قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔
ایس پی غلام دستگیر نے بتایا کہ ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کرکے سخت سزا دلوائی جائےگی
سید ذیشان رضا،نے کہا کہ قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹاجائےگاایس ایس پی محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا










