میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ، پورے پنجاب کے امتحانی سینٹرز کی نگرانی لاہور سے کیسے کی جائے گی ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) کو مراسلہ ارسال کیا جس میں 20 ستمبر کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحانات کیلئے ہر ٹیسٹ سنٹر پر نصب کیمروں تک مرکزی رسائی کے لیے ایک مرکزی مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے سرکاری و نجی شعبے کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT)-2026 مورخہ 20 ستمبر 2026 بروز اتوار کو منعقد کئے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں آج مذکورہ موضوع پر ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) سے درخواست کی جائے کہ ہر ٹیسٹ سنٹر پر نصب کیمروں تک مرکزی رسائی کے لیے ایک مرکزی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا جائے۔

ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے دوران سکیورٹی اور پُرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب کے 15 شہروں میں قائم امتحانی مراکز کی CCTV کیمروں کے ذریعے نگرانی کرنا ضروری ہے

لاہور، گجرات، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، سیالکوٹ، میانوالی، گوجرانوالہ، رحیم یار خان اور سرگودھا میں امتحانی مراکز قائم کئے جا رہے ہیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے