لاہور (پنجاب پوسٹ) ایف آئی اے امیگریشن ملتان کی بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے یورپ کی غیر قانونی ہجرت کی کوشش ناکام کر دی ۔آذربائیجان اور سربیا کے راستے مغربی یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 2 مسافروں کو 3 مبینہ ایجنٹس/سہولت کاروں کے ساتھ گرفتار کر لیا
گرفتار مسافروں میں مظہر اقبال، اور نعیم عباس جبکہ گرفتار مبینہ سہولت کاروں میں اعجاز احمد چیمہ، سہیل اسلم اور سجاول شامل ہیں ملزمان کا تعلق گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ اور خانیوال سے ہے
مسافر مظہر اقبال، اور نعیم عباس فلائٹ نمبر FZ-326 کے ذریعے دبئی کے راستے آذربائیجان جا رہے تھے۔مسافر آذربائیجان کے سیاحتی ویزوں پر سفر کر رہے تھے، تاہم مقصدِ سفر اور ذرائع آمدن کے بارے میں تسلی بخش جواب نہ دے سکے
سکینڈ لائن امیگریشن پر جانچ پڑتال کے دوران مسافروں کے غیر قانونی یورپ منتقلی کے منصوبے کا انکشاف ہوا۔مسافروں نے آذربائیجان کو بطور ٹرانزٹ پوائنٹ استعمال کرکے غیر قانونی طور پر سربیا اور بعد ازاں مغربی یورپ پہنچنے کا منصوبہ تھا
مسافروں کا مبینہ طور پر یورپ میں غیر قانونی طور پر ملازمت حاصل کرنے کا منصوبہ تھا،ایف آئی اے نے مسافروں کی نشاندہی پر ایئرپورٹ کے باہر مسافروں کے کزن سمیت سے 3 مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار سہولتکار اعجاز احمد چیمہ نے مبینہ طور پر آذربائیجان کے ویزوں اور سفری انتظامات میں سہولت فراہم کی
اعجاز احمد چیمہ نے مبینہ طور پر آذربائیجان کے ویزے عدنان شاہد گل کے ذریعے حاصل کیے۔گرفتار سہولتکار سہیل اسلم نے دیگر افراد کے ہمراہ مبینہ طور پر مسافروں کی ملتان ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس میں معاونت کی
موبائل فون ریکارڈ اور واٹس ایپ گفتگو سے مبینہ سہولت کاروں کے کردار کے شواہد سامنے آئے۔مسافروں کے سربیا کے مشتبہ ویزے بھی مبینہ سہولت کار کے موبائل فون سے برآمد کر لیے گئےغیر قانونی یورپ منتقلی کے لیے ایجنٹوں نے مسافروں سے فی کس 30 لاکھ روپے پر معاملات طے کئے۔
دونوں مسافروں کی جانب سے مبینہ طور پر 5،5 لاکھ روپے پہلے ہی ادا کیے جا چکے تھے،شواہد چھپانے کے لیے مسافروں کے موبائل فونز کا ڈیٹا مبینہ طور پر حذف کیا گیا۔ایف آئی اے نے مسافروں اور مبینہ سہولت کاروں کے موبائل فونز سمیت دیگر اہم شواہد قبضے میں لے لیے۔
گرفتار 2 مسافروں اور 3 مبینہ سہولت کاروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے ایچ ٹی سی ملتان کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان ایف ائی اے ملتان زون کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے










