پنجاب میں کم۔سن بچوں کا اغوا ، لاہور ،قصور ،ننکانہ، فیصل آباد اور چنیوٹ سے اغوا کئے گئے بچے کیسے بازیاب کروائے گئے ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) پنجاب کے انسدادِ اغوا برائے تاوان سیل لاہور نے بچوں کے اغوا کی وارداتوں کے پیشِ نظر لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد کم سن بچوں کو بازیاب کرا لیا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق بازیاب ہونے والے بچوں کا تعلق لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد اور چنیوٹ سے ہے۔ کارروائی کے دوران بچوں کو لاہور کے مختلف علاقوں، جن میں لاری اڈہ، نیازی اڈہ، ریلوے اسٹیشن اور 32 چوک شامل ہیں، سے ریکور کیا گیا۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق تین بچوں کے والدین نے ان کے اغوا کے مقدمات لاہور کے تھانہ نشتر کالونی، تھانہ جنوبی چھاؤنی اور تھانہ لیاقت آباد میں درج کرا رکھے تھے۔ بازیابی کے بعد تمام بچوں کو بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

بچوں کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے سی سی ڈی حکام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کا تحفظ، والدین کی خوشی اور شہریوں کا امن ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت بچوں سے زیادتی، استحصال اور چائلڈ لیبر کے خلاف کارروائی کو ریڈ لائن قرار دیا گیا ہے۔

سی سی ڈی کے مطابق بچوں کے تحفظ اور اغوا کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے