جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور، حکومتی ٹیم آج تجاویز کا جواب دے گی

اسلام آباد (پنجاب پوسٹ) جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں جاری ہے، جماعت اسلامی کا وفد لیاقت بلوچ کی قیادت میں پنجاب ہاؤس پہنچ گیا۔

جماعت اسلامی کے وفد میں سید فراست شاہ، نصراللہ رندھاوا، عنایت اللہ خان، ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ اور نوید علی بیگ شامل ہیں۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کر رہے ہیں، جبکہ حکومتی ٹیم میں رانا ثناءاللہ خان، علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی شامل ہیں۔

مذاکرات کے دوسرے دور میں حکومت آج جماعت اسلامی کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا جواب دے گی۔ جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی کے خلاف ملک بھر میں دھرنے بھی جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے