ایک موبائل ایپ نے چار سال سے فرار اے کیٹاگری کا اشتہاری کیسے پکڑوا دیا ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے واضح احکامات پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، موبائلز سکواڈ نے ناکہ عبدالستار ایدھی پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں چار سال سے سندھ پولیس کو مطلوب اے کیٹیگری کے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم سہیل شریف سندھ پولیس کو گزشتہ چار سال سے مطلوب تھا۔ ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر وہ اے کیٹیگری کا اشتہاری نکلا۔

ترجمان کے مطابق ملزم سہیل شریف کے خلاف سندھ کے تھانہ فیض محمد ناریجو میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا جبکہ متعلقہ پولیس کو بھی ملزم کی گرفتاری سے مطلع کر دیا گیا ہے۔

ایس پی موبائلز بلال احمد کا کہنا ہے کہ ناکہ جات پر ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے