خانیوال(پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق خانیوال کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈی پی او محمد عابد کی ہدایات پر تلمبہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ تلمبہ انسپکٹر شعبان گورایہ کی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 کلو 410 گرام چرس برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔خانیوال پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔










