لاہور (پنجاب پوسٹ) کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی کا معاملہ التوا کا شکار ہوگیا، محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے 8 ہزار عارضی اساتذہ بھرتی کرنے کی سمری بھجوائی گئی تھی، تاہم محکمہ خزانہ کی جانب سے تاحال بھرتی کی منظوری نہ مل سکی۔
ذرائع کے مطابق نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہوچکا ہے، تاہم کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوسکا، جس کے باعث تدریسی مسائل بڑھنے لگے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عارضی اساتذہ کی بھرتی میں تاخیر کے باعث کالجز کا تعلیمی نظام متاثر ہونے لگا ہے اور مختلف کالجز میں اساتذہ کی کمی کے باعث تدریسی امور میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے رواں سال عارضی اساتذہ کی بھرتی کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی تجویز بھی دے دی ہے، جبکہ 8 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی سمری تاحال منظوری کی منتظر ہے۔
سمری کی منظوری میں تاخیر کے باعث کالجز میں تدریسی مسائل بڑھنے لگے ہیں اور نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کے باوجود عارضی اساتذہ کی بھرتی نہ ہوسکی۔










