گورنمنٹ کالج فار وومن چنیوٹ میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا "گپ شپ سیشن ” موضوع کیا تھا ؟


چنیوٹ(پنجاب پوسٹ) چنیوٹ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور سٹوڈنٹس کے محفوظ مستقبل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن چنیوٹ میں ضلع پولیس کے زیر اہتمام طالبات میں شعور کی بیداری اور روشن مستقبل کے فروغ کے لیے ایک خصوصی "گپ شپ سیشن” کا انعقاد کیا گیا۔

اس سیشن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر نوید عاطف، ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، کالج پرنسپل، اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سیشن کے دوران قانون پسند شہریت، صحت و صفائی، تعلیم کے فروغ اور کیریئر کونسلنگ جیسے اہم موضوعات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ طالبات نے ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر سے کھل کر سوالات کیے، جبکہ تعلیم، موضوعات (Subjects) کے انتخاب، کیریئر پلاننگ اور مقابلے کے امتحانات (CSS/PMS) کی تیاری کے حوالے سے افسران نے طالبات کی بھرپور رہنمائی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ ایسے آگاہی سیشنز کا بنیادی مقصد نوجوان نسل بالخصوص سٹوڈنٹس کو باشعور، ذمہ دار اور قانون پسند شہری بنانا ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل کی درست رہنمائی اور محفوظ مستقبل کے لیے اس طرح کے سیشنز کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل اور معاشرتی برائیوں سے پاک سوسائٹی کی تشکیل کے لیے تمام تر ضروری اور ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر کالج انتظامیہ اور طالبات نے پولیس اور ضلع انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہا اور اسے طالبات کی حوصلہ افزائی کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے